اُردو پوائنٹ پکوان

عالمگیر ی قورمہ


اشیاء: گوشت(ران یا سینے کا) ایک کلو لہسن کے جوئے 48گرام گھی 250گرام نمک 24گرام پیاز 50گرام پسا ہو اخشک دھنیا 48گرام لال مرچ 36گرام گرم مصالحہ 24گرام ادرک 24گرام دہی آدھا کلو ترکیب: پیاز ،نمک، لہسن، دھنیا ،لال مرچ سب کو ہمام دستے یا کونڈے میں ڈال کر کاٹیں مگر باریک نہ کر یں) البتہ ادرک اور گرم مصالحہ کو اس طرح نہ کوٹیں انہیں جوں کا توں رہنے دیں۔ اب (کوٹے ہوئے مصالحے کو پانی میں لوتھ کر کے گوشت کی بوٹیوں پر لتھڑ دیں اور کچھ دیر تک اسی حالت میں کھلی فضا میں پڑا رہنے دیں۔ پھر گھی پتیلی میں ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا ئیں اور آنچ یکلخت تیز کر دیں۔ جب گھی کڑ کڑانے لگے تو گوشت کی بوٹیاں میں ڈال دیں اور اوپر سے پانی اتنا ڈال دیں کہ گوشت گل جائے اسے بھونیں پھر تھوڑا پانی آدھا گرم مصالحہ ثابت اور کتری ہوئی ادرک ڈال کر دو بارہ پکائیں ۔ جب یہ پانی بھی خشک ہو جائے تو تھوڑ ا تھوڑا دہی ڈالتے ہوئے بھون لیں اور پھر دیگچی میں چولہے سے اتار لیں قورنہ تیا رہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ