اُردو پوائنٹ پکوان

مٹر پنیر


اجزاء: پیاز درمیانہ (کٹی ہوئی) ایک عدد ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچہ پنیر 250گرام تیز پات تین چار پتے مٹر کے دانے 500گرام ٹماٹر (چھلکا اتارے ہوئے کٹے ہوئے) 250گرام دہی 250گرام ہرا دھنیا(کٹا ہوا) چند پتیاں لہسن(پسا ہوا) چھے جوے گھی 125گرام ادرک(کٹی ہوئی) 15گرام ہلدی ایک چائے کا چمچہ ہری مرچ (کٹی ہوئی) دو عدد نمک حسب ذائقہ گرم مصالحہ(پسا ہوا) ایک چائے کا چمچہ ترکیب: پیاز، لہسن اور ثابت دھنیا باریک پیش کر الگ رکھ دیں ۔ پنیر کے ایک ایک انچ کے ٹکڑے کر لیجئے۔ اس کے بعد ایک پتیلی میں تھوڑا سا گھی ڈال کرپنیر کے ٹکڑوں کو ہلکا ہلکا سرخ کر کے ایک پلیٹ میں نکال لیجئے۔ باقی کی پیاز کو باریک کاٹ کر بمعہ تیز پات کے سرخ کر لیجئے۔ سرخ ہونے پر کٹی ہوئی ادرک، ہلدی اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر اتنا بھونیں کہ گھی مصالحہ الگ الگ ہو جائے ۔ اب اس میں پنیر ،مٹر، دہی، سرخ مرچ، ٹماٹر اور نمک ڈال دیجئے اور پانچ چھے منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں۔ اس میں پانی اتنا ڈالیں کہ مٹر گل جائے ۔ کم ازکم بیس منٹ تک پکائیں ۔ لیجئے مزے دار مٹر پنیر تیار ہے۔ گرم مصالحہ اور کٹا ہوا ہرا دھنیا اوپر سے ڈال کر پیش دیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ