اُردو پوائنٹ پکوان

دم پخت مٹر


اشیاء: مٹر آدھ کلو آلو بخارا سوکھا دو دانے ہلدی آدھ ٹی اسپون دار چینی آدھ چٹکی املی کا پانی آدھ پیالی لونگ ایک عدد گھی دو چھٹانک سیاہ مرچ چند دانے پیاز دو عدد ادرک (پسا ہوا) آدھ چمچ نمک حسب پسند سرخ مرچ حسب پسند سبز مرچ حسب پسند لہسن آدھ چمچ(پسا ہوا) سوکھا دھنیا (پسا ہوا) ایک ٹی اسپون ترکیب: فرائی پین میں گھی گرم کر یں۔ اس میں آدھی پیاز کے باریک لچھے سرخ کر کے پھر ہلدی ڈال دیں۔ اس کے بعد مٹر ڈال کر تین منٹ ہلکی آنچ پر تلیں۔ پھر سرخ مرچ، نمک، دھنیا، ادرک، لہسن، سیاہ مرچ، لونگ دار چینی، اور آلو بخارا ڈال کربھونیں۔ پھر اس باقی ماندہ پیاز کے باریک لچھے ڈال دیں اور ذرا سا بھون کر املی کا پانی ڈال کر دم پر لگا دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور گھی چھوڑ دے تو سبز مرچیں کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ پانچ منٹ کے لئے اسے دم پر لگا دیں۔ بہترین ڈش تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ