اُردو پوائنٹ پکوان

آلو مٹر کا حلوہ


آلوؤں کو چھیل کر کدوکش کر کے کھلے منہ کے دیگچے میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
آنچ ہلکی رہے اور اپنے ہی پانی میں آلوؤں کو گلنے دیں
گلنے پر اتار لیں
اب آلو اور مٹر الگ الگ یا ایک ہی جگہ پیس لیں
چینی میں تین پاؤ پانی ڈال کر چاشنی بنالیں
بالائی کو پھینٹ لیں
اس میں زعفران ملا دیں
سبز الائچیوں کے دانوں کو بھونیں اور پھر ناریل ڈال کر دوبارہ بھونیں
اب مٹر اور آلو ڈال کر مزید بھونتے جائیں
اس کے ساتھ بالائی ملی زعفران اور چاشنی ڈال دیں
حلوابھن کر گھی چھوڑنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیں اور چند لمحے ڈھکا رہنے دیں
طشتری میں انڈیل لیں
چاندی کے ورق لگائیں اور بادام اوپری سطح سجائیں اور من چاہے توکسی پھل کی قاشیں اور پھولوں کی پتیاں بھی رکھ لیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ