اُردو پوائنٹ پکوان

ناشپاتی ،آم اور اخروٹ کا سلاد


اجزاء: ناشپاتی پکی ہوئی 2عدد آم پکا ہوا بڑا ایک عدد زیتون کا تیل 2کھانے کے چمچ لیموں کا رس یا لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ اجوائن کی پتیاں ایک کھانے کا چمچ چینی ایک چٹکی نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ اخروٹ پسا ہوا 2کھانے کے چمچ پنیر 185گرام ڈبل روٹی کے ٹکڑے 4عدد تیار کرنے کا طریقہ: ناشپاتی اور آم کو چھیل لیں اور ان کے سلائس بنا کر پلیٹ میں سجائیں ۔ اس کے بعد اس پلیٹ میں زیتون کا تیل ،لیمن جوس ، اجوائن کی خوشبو دار پتیاں ، چینی ،نمک اور کالی مرچ بھی ڈال دیں ۔ اب پنیر اور پسے ہوئے اخروٹ کو اچھی طرح ملائیں اور ڈبل روٹی کے ٹکڑوں پر لگا کر انہیں ہلکی آنچ دیں ۔جب پنیر پگھلنے لگے تو سلاد کے ہمراہ کھائیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ