اُردو پوائنٹ پکوان

کیری کا شربت


کیریوں کو چھیل کر پانی کے ہمراہ ابالیں اور ٹھنڈا کرلیں
 اسی پانی میں کیریوں کا گودا بنائیں اور گٹھلیاں نکال کر پھینک دیں
 بلینڈر میں گودا پیس کر دیگچی میں ڈالیں
 اس میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر چینی حل ہونے تک پکا کر چولہا بند کردیں
 کیریوں کا آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس اور کالا نمک ملا دیں
 کیری کے شربت کو بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں
 پیش کرنا ہو تو اس میں سے دو کھانے کے چمچ شربت گلاس میں ڈالیں
اس میں پانی, برف اور پودینے کے پتے ڈال کر پیش کریں
کیریاں ابالنے کے لیے اسٹین لیس اسٹیل کا برتن استعمال کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ