اُردو پوائنٹ پکوان

آم کا اسکوائش


پہلے آموں کو اچھی طرح دھولیں اور ہاتھوں کو بھی اچھی طرح صابن سے دھو کر صاف ستھرا کر لیں
اب آموں کا رس نکال لیں اور اس کو باریک کپڑے میں سے چھان کر ایک چینی کے تسلے میں ڈھانپ کر رکھ لیں
یہ رس وزن میں کلو یا سوا کلو ہونا چاہیے
اب ایک تسلا لے کر اس میں پانی ڈالیں اور اس میں چینی ڈال کر بڑے چمچے سے حل کر یں
خوب حل کر یں پھر اس میں ٹاٹرک ایسڈ ڈال دیں اور اس کو بھی خوب ملا لیں
اگر ٹھیک طرح سے حل نہ ہو تو اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور حل ہونے کے بعد اسے کپڑے سے چھان لیں اور ٹھنڈ اہونے دیں
جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں رس ملا دیں ہو جائے تو اس میں رس ملا دیں
ساتھ ہی پوٹاشیم میٹا بائی سلفائٹ ملا دیں اور رنگ کو پانی میں گھول کر ساتھ ہی شامل کر دیں
ان سب چیزوں کو بڑے چمچے سے اتنا ملائیں کہ یہ سب کچھ ایک ہو جائے
اب اس کو بوتلوں میں بھر لیں اور مالٹے کے اسکواش کی طرح بوتلیں تیار کر لیں
آم کا اسکواش تیار ہے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ