اُردو پوائنٹ پکوان

آم کی کھیر


اشیاء: آم نیم پختہ کلو دودھ دو لیٹر چینی ایک کلو ناریل 250گرام بادام کی گری 10گرام پستہ 10گرام زعفران ایک چٹکی الائچی خورد چھ عدد کیوڑا حسب ضرورت چاندی کے ورق حسب ضرورت ترکیب: آم چھیل کر کدوکش کر لیجئے۔ ایک دیگچی یا کڑاہی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابال آجائے تو کدوکش کیے ہوئے آم ڈال کر پکائیے۔ جب وہ نرم پڑ جائیں تو ان میں چینی اور ناریل ڈال کر پکائیے۔ سارا مرکب کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار لیجئے۔ اور اس میں زعفران کیوڑا میں حل کر کے ڈال دیجئے۔ پھر پلیٹ یا پلیٹوں میں نکال کر اوپر پستہ، بادام اور دانہ الائچی خورد باریک کر کے ڈال دیجئے۔ اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ آم کی بے حد نفیس اور خوش ذائقہ کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ