اُردو پوائنٹ پکوان

آم کی برفی


اجزاء: آم چینی دودھ پستہ زعفران الائچی ترکیب: خوب پکے ہوئے میٹھے آم چھیل کر ان کا گودا الگ کر لو ۔کلو بھر گودے کو تین کلو دودھ میں ملا کر نرم آگ پر گرم کرو ۔اور پھر کھرپی سے الٹتے رہو ۔جب دودھ نصف کے قریب رہ جائے تو آم کا گودا ڈال کر اس کا کھویا تیار کر لو ۔اس کے بعد ساڑھے تین کلو چینی کو تین تار والی چاشنی تیار کر کے ایک کلو آْم کاگودا ڈال کر آگ پر رکھ کر مرکب کو پکنے دو جب مرکب تیاری پر آئے ۔اس میں زعفران اور چھواٹی الائچی کے دانے کترا ہوا پستہ ملا کر تھال انڈیل دو۔اور برفی کی طرح جما کر اس پر چاندی کے ورق لگا دو پانچ چھ گھنٹے کے بعد چھری سے حسب پسند کاٹ کر بر فی کی تھالی میں سجا لو ۔ نہایت لذیذآم کی برفی تیار ہوگی ۔اس قسم کی برفی یو۔پی میں بڑی پسند کی جاتی ہے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ