اُردو پوائنٹ پکوان

آم اور پنیر کا کریمی کیک


اشیاء: کٹے ہوئے جو چوتھائی کپ سن فلارو مارجررین 3کھانے کے چمچ شہد 2کھانے کے چمچ آم 1عدد پکا ہوا پنیر سوا کپ دہی دوتہائی (پون سے تھوڑاکم) کچا سنگترہ /لیموں کا چھلکا 1عدد باریک کترہ ہوا سیب کار س 3کھانے کے چمچ جلاٹن پاؤڈر 4چائے کے چمچ آم اور سنگترے کے سلائس سجانے کیلئے ترکیب: 1۔اوون کو F ْ400 پر گرم کر لیں ۔جومارجرین اور شہد کو اچھی طرح مکس کر یں کیک کے سانچے میں ڈال کر پھیلا دیں ۔اور تقریباََ 12۔15منٹ بیک کر لیں یہاں تک کہ ہلکا سنہرا ہوجائے۔ 2۔آم کی گٹھلی نکال کر گودے کو اچھی طرح کوٹ لیں ۔آم کا گودا پنیر دہی اور لیموں کے چھلکے فوڈ پرسیسر میں ڈال کر خوب پرسیس کر لیں ۔ 3۔سیب کے رس کو گرم کریں جب ابلنے لگے تو جلائن پاؤڈر ڈال کراچھی طرح حل کریں پھراسے پنیر کے آمیزے میں ڈال دیں ۔ 4۔پنیر کے آمیزے کو پہلے سے تیار شدہ جو کے کیک پر سانچے میں ڈال کر ریفریجریٹر میں رکھ دیں جب بالکل سرد ہو جائے تو لپیٹ میں نکال لیں ۔لیموں کے ٹکڑے اور آم کے سلائس سے سجا کر پیش کریں ۔ غذائیت: توانائی 422کیلوریز چکنائی 11.37گرام جاذب چکنائی 2.2گرام کولیسٹرول 2.95ملی گرام فائبر 7.15گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ