اُردو پوائنٹ پکوان

ڈبل روٹی کا منچورین


سلائسز کو ہوا میں خشک کر کے چاپر میں پیسیں پھر اس میں کش کی ہوئی گوبھی اور گاجر ملائیں۔ دبا دبا کر سبزیاں کا پانی نچور لیں۔
پھر اس میں نمک ،لال مرچ ایک چوتھائی پیالی کارن فلار اور ادرک لہسن ملائیں اور چھوٹے چھوٹے بالز بنا کر  کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے فرائی کریں اور سنہری ہونے پر اس میں چوپ کی ہوئی پیاز کو فرائی کریں۔
پھر اس میں چوپ ہری پیاز،باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ،نمک،کٹی ہوئی لال مرچ، ٹماٹر کا پیسٹ،سرکہ، سویا سوس،چلی ساس اور نمک ڈال کر ملائیں۔ آخر میں آدھی پیالی پانی میں دو کھانے کے چمچ کارن فلار ملا کر اس میں ڈالیں اور تیار کئے ہوئے بریڈ بالز ڈال کر باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کی پیتاں چھڑک دیں۔ تین سے چار منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔
پریزنٹیشن: اس مزیدار ڈش کو رائس نوڈلز کو ساتھ پیش کر کے اس کا لطف دوبالا کر دیں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ