اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ساسیجز منچورین


بیک پارلر پاستا کو اُبلتے پانی میں5منٹ کے لئے اُبال لیں۔
یہاں تک کہ ایک کنی رہ جائے اس کے بعد چھلنی میں ڈال کر گرم پانی گرا کر ٹھنڈا پانی گزار دیں اور اس میں1 کھانے کا چمچ تیل ملا کر پاستا کو ایک پیالے میں نکال لیں۔
 نان اسٹک سوس پین میں بقیہ تیل گرم کر کے اس میں چکن ساسیجز ڈال کر فرائی کریں۔
اس کے بعد اس میں نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، بیک پارلر چلی سوس،شملہ مرچ اور ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر کے لئے فرائی کریں ۔
 اس میں کے بعد اس میں بیک پارلر ٹماٹو کچپ ڈال کر مکس کریں اور سوس پین کو چولہے سے اتار لیں۔
سرونگ ڈش میں بوائل کئے ہوئے بیک پارلر پاستا پھلا کر اس کے اوپر تیار کیا ہوا چکن ساسیجز منچورین ڈالیں اور پیاز سے گانش کر کے گرم گرم سرو کریں۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ