اُردو پوائنٹ پکوان

مغز قورمہ


مغز کو کچھ دیر فریج میں رکھیں پھر ٹھنڈے پانی میں رکھ کر اس کے اوپر کی چھلی اچھی طرح صاف کرلیں ۔آدھی پیالی پانی میں ہلدی ڈال کر مغز کو ابال لیں ۔
کوکنگ آئل میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر فرائی کریں پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرلیں ۔اس میں ادرک لہسن ،نمک ،لال مرچ ،دھنیا اور دہی پھینٹ کر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر پیاز گلنے تک پکا ئیں ۔
پھر آدھی پیالی پانی ڈال کر ابال آنے دیں اور ابلے ہوئے مغز کے بڑے ٹکڑے کر کے ڈال دیں ۔بھنا کٹا زیرہ اور پسا ہو ا گرم مصالحہ چھڑکیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پرآٹھ سے دس منٹ دم پر رکھ دیں ۔

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ