اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی اور ساگ کرم کلا


اشیاء: راہو مچھلی ایک کلو نمک مرچ حسب پسند لہسن آدھا پاؤ سرسوں کا تیل یا گھی ایک پاؤ، حسب پسند ساگ کرم کلا دو کلو پیاز آدھا پاؤ سفید زیرہ دھنیا ایک چمچ ترکیب: کرم کلے کا ساگ باریک کاٹ لیں اور پانی میں ایک دو ابال دے کر نچوڑ کر رکھ لیں۔ مچھلی کو نمک لگا کر ایک گھں ٹہ رکھنے کے بعد دھولیں اور لہسن، نمک، سرخ مرچ، دھنیا سفید زیرہ سب کو ملا کر پیس کر لگا دیں اور کم ازکم دو گھنٹہ تک پڑا رہنے دیں۔ پھر مچھلی کو تیل یا گھی میں تل لیں اور نکال کر رکھ لیں۔ دوسری دیگچی میں تھوڑا سا گھی یا تیل ڈال کر پیاز بھون کر بادامی کر لیں اور اس پر نمک، سرخ مرچ ڈال کر بھون لیں، اب اس میں ابلا ہوا ساگ ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں۔جب ساگ تقریباً پک جائے تو اس میں مچھلی والا مصالحہ اور گھی ملا دیں۔ دو چار سبز مرچ کاٹ کر ڈال دیں اور ساگ کو اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس پر تلی ہوئی مچھلی کے ٹکڑے رکھ کر دم پر لگا دیں۔ 15منٹ کے بعد اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ