اُردو پوائنٹ پکوان

فش ہرب


اجزاء: مچھلی 150گرام بند گوبھی(باریک کٹی ہوئی) 50گرام پھول گوبھی 50گرام ہری مرچ 5-4عدد آلو(ابال کر میش کر لیں) 50گرام مٹر(ابلے ہوئے) دو چائے کے چمچے(میش کر لیں) لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ لیمن جوس ایک چائے کا چمچہ انڈے دو عدد نمک حسب ذائقہ گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ثابت سفید زیرہ (بھنا ہوا) ایک چائے کا چمچہ کارن فلیکس (چوکورا کر لیں) حسب ضرورت آئل فرائی کرنے کے لئے ہرا دھنیا حسب ضرورت ترکیب: مچھلی کو ایک دو منٹ بھاپ دے کر ابال لیں اور ٹھنڈی کرکے میش کر لیں۔ اب ایک باؤل میں میش مچھلی، بند گوبھی، پھول گوبھی، آلو ، ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی)لہسن ِادرک، لیمن جوس، مٹر، زیرہ ، نمک ، گرم مصالحہ، ہرا دھنیا ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کر یں۔ پھر چھوٹے کباب بنا کر پین میں تیل گرم کر یں۔ پہلے انڈا لگائیں پھر کارن فلیکس کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر یں۔ ہلکا سنہرا ہونے پر نکال لیں۔ مزیدار فش بائبر تیار ہے۔ ٹماٹر، گاجر، پیاز کے لچھے، کھیرا سے گارنش کر کے سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ