اُردو پوائنٹ پکوان

مچھلی کا سوپ


اجزاء: مچلی کلوگرام ادرک 10گرام لہسن 20گرام پیاز 200گرام ثابت سرخ مرچیں ایک عدد لیموں ایک عدد ہلدی چائے کا چمچ ناریل کا دودھ ایک کپ لیموں خشک چھلکا تھوڑا سا نمک حسب ذائقہ گھی حسب ضرورت پانی ایک کپ طریقہ: ادرک اور پیاز چھیل کر باریک کترلیں ۔لہسن چھیل کر کچل لیں سرخ مرچ ثابت کو باریک کتر لیں ، لیموں کے چھلکے کو باریک پیس لیں۔لیموں کا عرق نکال لیں ۔پھر مچھلی کو خوب اچھی طرح صاف کر کے پانی کے ساتھ دھوئیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے قتلے بنالیں ۔ایک برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔گھی گرم ہوجائے تواس میں لہسن اور پیاز ڈال کر سنہری کریں پھر اس میں ادرک ڈال دیں ۔ایک منٹ کے بعد پانی اور لیموں کا عرق ڈالیں ۔آنچ ہلکی کریں اور پکنے دیں پانچ منٹ کے بعد نمک ،مرچ ، لیموں کا پسا ہوا چھلکا اور ہلدی ڈال کر دس منٹ تک پکائیں پھر اس میں نا ریل کا دودھ ڈال کر پانچ منٹ تک پکنے دیں آخر میں مچھلی کے قتلے ڈال کر ڈھکن اٹھا کر دیکھیں ۔اگر مچھلی اچھی طرح گل گئی ہے تو چولہے سے نیچے اتار لیں اور گہری ڈش میں ڈال کر دستر خوان پر لگائیں ۔یہ بنگلہ دیشی سٹائل کا سوپ ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ