اُردو پوائنٹ پکوان

چائنیزمسالوں کی مچھلی


اشیاء: سفید مچھلی کے ٹکڑے 4عدد 700 گرام چائنیز 5سپائسز پاؤڈر 1چائے کا چمچ کارن فلور 4چائے کے چمچ سن فلاور آئل 1کھانے کا چمچ سبزپیاز 3عدد کترے ہوئے ادرک کا پیسٹ 1چائے کا چمچ بٹن مشروم 150گرام سلائس مکئی کے بھٹے (بے بی کارن) 115گرام باکل کچے تقریباََ 3انچ سائز میں گول سلائس میں کٹے ہوئے سویاساس 2کھانے کے چمچ سیب کارس 3کھانے کے چمچ چینی 1چائے کا چمچ نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ ترکیب: 1۔مچھلی کو چائنیز مسالہ لگا کر کارن فلور میں مکس کر لیں۔ 2۔فرائی پین میں آئل گرم کریں اس میں پیاز، ادرک، مشروم اور بے بی کارن ڈال کر تقریباََ 1منٹ پکائیں اب اس میں مچھلی ڈال کر 2سے3منٹ پکائیں حسب ضرورت چمچ چلائیں۔ 3۔سویاساس سیب کارس اور چینی کو مکس کریں اور مچھلی پر ڈال دیں اور مزید 2منٹ پکائیں حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ شامل کرلیں ۔نوڈلز اور فرائی سبزیوں کے ساتھ پیش کریں۔ غذائیت: توانائی 213کیلوریز چکنائی 4.41گرام جاذب چکنائی 0.67گرام کولیسٹرول 80.5ملی گرام فائبر 1.08گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ