اُردو پوائنٹ پکوان

سبزی میکرونی سوپ


سرخ اور سفید لوبیا علیحدہ علیحدہ گلالیں
میکرونی کو بھی علیحدہ گلا لیں اور ٹھنڈے پانی کے نیچے رکھ کر نتھار لیں
ٹماٹر وں کا چھلکا اتار کر انہیں چاپ کر لیں
دھنیا کو بھی باریک کتر لیں
فوڈ پروسیسر میں لہسن، دھنیا، ٹماٹر، نمک اور مرچ کو پیس لیں یہاں تک کہ تمام چیزیں آمیزے کی شکل اختیار کر لیں
چلتے ہوئے فوڈ پروسیسر میں تیل شامل کر لیں
سوس پین میں پکا ہوا سفید اور سرخ لوبیا ڈالیں اس میں سبز پھلیاں، گاجر یں، آلو اور نمک مرچ ڈالیں
پانی ڈال کر سبزیوں کو ہلکی آنچ پر گلالیں
گلی ہوئی میکرونی کو سبزیوں کے سوپ میں شامل کریں
سوپ کو دوبارہ گرم کر یں یہاں تک کہ ابلنے لگے
سوس پین کو آگ سے ہٹالیں اور اس میں ٹمیٹو مکسچر ملائیں
سوپ کو سرونگ ڈش میں ڈالیں اور اس پر پنیر چھڑکیں
سبزی میکرونی کے سوپ کو خستہ ڈبل روٹی کے ساتھ کھائیں
ٹوسٹ علیحدہ پلیٹ میں رکھیں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ