اُردو پوائنٹ پکوان

میکرونی رولز


اجزاء: میکرونی ایک کپ چیڈر چیز(کش کیا ہوا) کپ پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد(درمیانہ) ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 5-4عدد گرم مصالحہ (پاؤڈر ) چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) حسب ذائقہ انڈے دو عدد بریڈ کرمز حسب ضرورت میدہ حسب ضرورت تیل تلنے کے لئے ترکیب: میکرونی کو فوڈ پرسیسر میں ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ چیڈر چیز، ہری مرچ، پیاز، ہرا دھنیا کو بھی ساتھ ہی گرائنڈ کر لیں۔ ایک باؤل میں اس مرکب کو ڈالیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ہتھیلی پر ہلکا سا تیل لگا کر ان کو رولز کی شکل دیں اور ریفریجریٹر میں 20-15منٹ کے لئے رکھ دیں۔ انڈے پھینٹ لیں ان کو پہلے میدے، پھر انڈے پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح رول کر لیں۔ تیل گرم کر یں اور رولز کو تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن ہونے پر نکا لیں۔ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ