اُردو پوائنٹ پکوان

میکرونی اور پنیر


میکرونی کے پیکٹ پر لکھی ہوئی ہدایات کے مطابق پکا لیں لیکن نمک نہ ڈالیں
نان سٹک فرائینگ پین میں ایک چائے کا چمچ تیل ڈالیں اور اسے درمیانہ آنچ پر گرم کر یں
پیاز کشمیری مرچ اور سبز پیاز تیل میں ڈالیں اور چار منٹ تک پکائیں
باقی ایک چمچ تیل بھی شامل کر دیں اور مشروم ڈال کر مزید چار منٹ تک پکائیں
اس کے بعد آگ سے ہٹالیں اور ایک طرف رکھ دیں
برائلر کو گرم کر یں
میکرونی کا پانی نکال دیں
اس پین میں سبزیوں کے ساتھ شامل کر یں اور اس کے ساتھ ہی کا ٹیج چیز، ٹمیٹو سوس اور تین کھانے کے چمچ چیڈر چیز شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں
آمیزے کو ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لئے رکھیں
آمیزے کو ایک کم گہری بیکنگ ڈش میں ڈالیں
اس پر بچا ہوا پنیر ڈالیں
برائلر سے چار انچ نیچے اوون میں رکھیں تاکہ سنہری ہو جائے (تقریباً 3 سے 5 منٹ کی)
اسے گرم گرم پیش کر یں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ