اُردو پوائنٹ پکوان

چکن اینڈ میکرونی سوپ


نمک ملے پانی میں میکرونی ڈال کر اُبالیں
اس کے بعد نتھار کر ٹھنڈے پانی کے نیچے سے گزار کر ٹھنڈا کرلیں اور پانی میں بگھو کر رکھیں
دوسرے سوس پین میں مکھن پگھلا کر اس میں ہری پیاز‘ آلو اور گاجر ڈال کر ڈھک دیں اور 3-4منٹ تک پکائیں
سبزیاں ذرا نرم ہوجائیں تو اس میں یخنی اور سرکہ ڈال کر اُبالیں
اس کے بعد آنچ کم کر کے 5منٹ تک پکائیں
گوشت کے ریشے کر لیں۔ میکرونی کا پانی نتھار کر یخنی میں شامل کریں اور اس کے ساتھ گوشت بھی ڈالیں
اب نمک اور سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر لیموں کا رس بھی ڈالیں دیں اور ایک مرتبہ پھر اُبال لیں
نکال کر ہر ے دھنیے سے گارنش کر کے گرما گرم سرو کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ