اُردو پوائنٹ پکوان

براؤن آٹے کے سنیکس


شاشیاء: خمیر 1چائے کا چمچ سکمڈملک/بالائی کے بغیر دودھ 1 کپ گرم براون گندم کا آٹا پوناکپ سادہ آٹا پونا کپ چینی دانے دار 2چائے کے چمچ نمک ایک چٹکی انڈا ایک عدد زردی سفیدی الگ الگ سلاد کے پتے سجانے کے لئے ایووکاڈو 1 عدد بڑے سائزکا کم چکنائی کا پنیر پونا کپ لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ کالی مرچ مولی کٹی ہوئی سجانے کے لئے شکر قندی 225گرام ابلی ہوئی لیموں کا رس 3کھانے کے چمچ پودینہ/دھنیا سجانے کے لئے ترکیب: 1۔دودھ میں خمیر ،براؤن آٹا ، سادہ آٹا، نمک اور چینی ، انڈے کی زردی ملا کر گودھیں اور کسی توکے سے ڈھانپ کر تقریباََ 40منٹ کے لئے رکھ دیں۔تب انڈے کی سفید ی کو پھینٹیں اور آمیزے میں شامل کر دیں۔ 2۔فرائی پین میں تیل گرم کریں اور اس میں تھوڑا سا آمیزہ ڈال کر اتنا پھلائیں کہ تقریباََ 4انچ قطر کی روٹی بن جائے۔اسے دونوں اطراف سے 2سے 3منٹ تک پکائیں۔سارے آمیزے سے تقریباََ 8روٹیاں بنا لیں۔ 3۔ایووکاڈو کی کریم بنانے کے لئے۔ایوکاڈو کاٹ کر گٹھلی نکالیں اور چھیل لیں۔اس میں پنیر اور لیموں کا رس ڈال کر بلینڈ کر لیں۔ 4۔اچار بنانے کے لئے شکر قندی کو باریک باریک کتر لیں۔اور اس میں لینموں کارس ملا لیں۔ 5۔ہر روٹی پر ایک چمچ ایووکاڈو کریم رکھیں اور کالی مرچ سے سجائیں پلیٹ کے دوسرے حصے میں شکر قندی کا اچار رکھیں اسے دھنیے سے سجائیں۔ غذائیت: توانائی 304کیلوریز چکنائی 16.56گرام جاذب چکنائی 2.23گرام کولیسٹرول 56.3ملی گرام فائبر 3.3گرام
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ