اُردو پوائنٹ پکوان

چکن ،لیمن سوس کے ساتھ


اشیاء: (ا) مرغ کلو(کھال کے ساتھ لیں) سفید سرکہ ایک کھانے کا چمچہ سویا سوس ایک کھانے کا چمچہ ایک انڈے کی آدھی سفیدی کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ تیل تین کھانے کے چمچے (ب)لیموں کا رس لیموں چینی 1چائے کا چمچہ مرغ کی یخنی پیالی نمک چائے کا چمچہ (ج) کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ پانی دو کھانے کے چمچے لیموں آدھا(گول قتلے کاٹ لیں) ترکیب: مرغ گرم پانی سے دھو کر ایک جیسے چپٹے ٹکڑے کر لیں۔ الف حصہ مرغ میں ملا دیں۔ تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر یں ۔ اس میں مرغ ڈال کر بھونیں، حتیٰ کہ رنگ تبدیل ہو جائے، اب ب حصہ ملا کر بھونتے رہیں۔ پھر ج حصہ ڈال دیں تاکہ گاڑھا ہو جائے۔ اس کے بعد اتار کر ڈش میں رکھیں اور لیموں کے قتلوں سے سجا ئیں۔ گرم گرم پیش کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ