اُردو پوائنٹ پکوان

بیسن کے لڈو( 2)


اشیاء: بیسن 250گرام گھی 150ملی لیٹر چینی 250گرام الائچی سبز 10دانے پستہ 10دانے چاندی کے ورق حسب ضرورت ترکیب: ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں سبز الائچی ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے اور خوشبو آنے لگے تو بیسن ڈال کر خوب بھونئے۔ بیسن کا رنگ بادامی ہو جائے تو اس میں چینی پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑی دیر بھوننے کے بعد نیچے اتار لیجئے۔ نیچے اتار کر گول چمچے کی مدد سے بیسن اور چینی کو اتنا ملائیے کہ دونوں چیزیں یک جان ہو جائیں۔ ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس کے گول گول لڈو بنا کر پرات یا کسی ڈش میں رکھتے جائیے۔ سب لڈو تیار ہو جائیں تو پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے اور اوپر چاندی کے ورق لگا کر پیش کیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ