اُردو پوائنٹ پکوان

بیسن کے لڈو


اشیاء: بیسن آدھا کلو گھی ڈیڑھ پاؤ چینی آدھ کلو سبز الائچی پندرہ بیس عدد پستہ چند دانے ترکیب: بیسن کو گھی میں خوب اچھی طرح بھونیں۔ جب یہ بھن جائے تو اس میں چینی خوب پیس کر باریک کر کے ملا دی جائے اور نیچے اتار کر اتنا ملائیں کہ سب یک جان ہو جائے۔ اب ذرا ٹھنڈا ہونے پر اس میں الائچی کے چند دانے ڈال دیں اور لڈو بنا لیں۔ اوپر سے پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیں اور چاندی کے ورق لگا لیں۔ یہ بہت لذیذ لڈو تیار ہوں گے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ