اُردو پوائنٹ پکوان

فرنی


ایک چھوٹے پین میں زعفران کی تاریں خشک روسٹ کریں
محض 10 سیکنڈ تک روسٹ کریں
1 کھانے کا چمچ دودھ ان میں شامل کریں اور ایک جانب رکھ دیں
چاول پانی میں بھگوئیں
تقریباً 1 گھنٹے تک انہیں بھگوئے رکھیں
نچوڑ لیں
دھوئیں اور دوبارہ نچوڑ لیں
پانی جذب کرنے والے کچن ٹاول کے ساتھ تھپتھپا کر خشک کریں
ایک مکسر میں بلینڈ کریں اور رف پاؤڈر (سفوف) بنا لیں
1/2 کپ ٹھنڈا دودھ شامل کریں
بخوبی مکس کریں تاکہ ایک پیسٹ بن جائے
ایک جانب رکھ دیں
بقایا دودھ اُبالیں اور اس میں چاولوں کی پیسٹ شامل کریں
دھیمی آنچ پر تقریباً 15 منٹ تک پکائیں
اس دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں
چینی اور زعفران مکسچر شامل کریں
چند منٹ تک اُبلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
مٹی کے پیالوں میں انڈیل دیں
ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک جانب رکھ دیں
کم از کم ایک گھنٹہ تک فریج میں رکھیں
باداموں اور زعفران کے ساتھ گارنش کریں
ٹھنڈی ٹھنڈی ہی کھانے کے لیے پیش کریں

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ