اُردو پوائنٹ پکوان

مکھانے کی کھیر


اشیاء: مکھانے 250گرام دودھ دو لیٹر چینی 250گرام الائچی خورد 5گرام کیوڑا حسب پسند چاندی کے ورق حسب ضرورت ترکیب: ایک دیگچی یا کڑاہی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور تیز آنچ پر پکائیے، پک پک کر جب دودھ تقریباًنصف رہ جائے، تو مکھانے کوٹ کر اس میں ڈال دیجئے۔ چند منٹ بعد چینی ڈال کر مزید پکائیے جب مرکب کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور پلیٹوں میں ڈال کر اوپر چاندی کے ورق جما دیجئے۔ مکھانے کی مزے دار کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ