اُردو پوائنٹ پکوان

کھیر سپیشل


اشیاء: دودھ ایک لیٹر ڈبل روٹی کے توس چھ عدد سبز الائچی تین دانے بادام کی گری 10عدد پستہ 8دانے انڈہ ایک عدد چینی حسب پسند کیوڑا کھانے والا ایک چمچہ ترکیب: انڈے کو کسی برتن کو میں اچھی طرح پھینٹ کر دودھ میں ملا لیجئے۔ ڈبل روٹی کے توس کا اوپر کا سخت چھلکا الگ کر لیجئے اور باقی توس کے ٹکڑے کر کے دودھ میں ڈال کر اچھی طرح ملا دیجئے اور پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ ایک دیگچی میں اس آمیزے کو ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچہ ہلاتے رہیے۔ جب دودھ ذرا گاڑھا ہو جائے تو الائچی، بادام کی گریاں اور پستہ ڈال دیجئے۔ جب کھیر گاڑی ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ حسب پسند پلیٹ وغیرہ میں ڈال دیجئے۔ جب ٹھنڈی ہو جائے، تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ حسب پسند اوپر کھویا بھی لگایا جا سکتا ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ