اُردو پوائنٹ پکوان

کھیر کھوئے والی


اشیاء: دودھ ایک لیٹر چاول 50گرام چینی 250گرام کھویا 250گرام کیوڑا کھانے والے دو چمچے الائچی سبز چھ دانے بادام کی گری 30گرام پستہ 15گرام چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: چاول چن کر اور دھو کر تھوڑے سے پانی میں ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ایک ابال آجانے کے بعد چاول نچوڑ کر ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چاول گل کر دودھ میں مل جائیں تو کھویا ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد چینی ڈال کر کھیر کو اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ جب چاول، کھویا اور دودھ آپس میں مل جائیں، تو بادام کی گریاں دو دو یا چار ٹکڑے کر کے ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد سبز الائچی کے دانے اور کیوڑا ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد اتار لیجئے اور حسب پسند ڈش یا دیگر برتنوں میں گرم گرم ڈال لیجئے۔ ٹھنڈی ہوجائے تو چاندی کے ورق لگا کر اوپر پستہ باریک کتر کر چھڑک دیجئے کھوئے والی لذیذ کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ