اُردو پوائنٹ پکوان

کیلے کی کھیر


اشیاء: کیلے چھ عدد دودھ ایک لیٹر چینی کلو بادام کی گری 10عدد پستہ 8دانے کیوڑا چند قطرے ترکیب: ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب ابال آجائے تو اس میں کیلوں کا گودا ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ جب دودھ اور کیلوں کا گودا یک جان ہو جائیں تو اس مرکب میں چینی ڈال دیجئے۔ اور کفیگر خوب چلائیے تاکہ مرکب تہ میں نہ لگنے پائے۔ خاصا گاڑھا ہو جائے تو بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ڈال دیجئے اور کیوڑا چھڑک کر اتار لیجئے۔ کیلے کی مزے دار کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ