اُردو پوائنٹ پکوان

گیہوں کی کھیر


اشیاء: گیہوں 250گرام دودھ ایک لیٹر چینی 250گرام بادام کی گری 50گرام کیوڑا کھانے کے دو چمچے چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: گیہوں صاف کر کے ایک گھنٹہ کے لئے پانی میں بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد پانی سے نکال کر اتنا کوٹئے کہ چھلکا اور دانے الگ الگ ہو جائیں۔ ان دانوں کو دھو لیجئے اور ایک دیگچی میں انہیں دودھ کے ساتھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکائیے۔ جب دانے گل جائیں تو گھوٹنے سے ان کو اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ کھیر گاڑھی ہو جائے تو چینی ڈال دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہو نے پر بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے۔ کھیر حسب پسند گاڑھی ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما لیجئے۔ ٹھنڈی ہو کر جم جائے، تو چاندی کے ورق لگا لیجئے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ