اُردو پوائنٹ پکوان

گنے کے رس کی کھیر


اشیاء: گنے کا رس تازہ ایک لیٹر چاول 100گرام چینی 150گرام ناریل ایک ٹکڑا کیوڑا کھانے والے دو چمچے چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: چاولوں کو چن کر اور دھو کر ایک گھنٹہ کے لئے پانی میں بھگو دیجئے۔ گنے کا رس ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ 25ملی لیٹر دودھ گنے کے رس میں ڈال دیجئے۔ رس کے پکنے سے اوپر جو میل اکٹھا ہو، اسے کفیگر سے اتار کر پھینکتے جائیے۔ جب رس صاف ہو کر ذرا گاڑھا ہو جائے تو ایک گھنٹہ پہلے بھیگے ہوئے چاول نچوڑ کر ڈال دیجئے اور پکائیے۔ جب چاول گل جائیں تو گھوٹنے کی مدد سے کھیر کو خوب اچھی طرح گھوٹ لیجئے۔ جب کھیر گاڑھی ہو جائے، تو چینی ڈال دیجئے اور ساتھ ہی ناریل لمبا لمبا کاٹ کر ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر پکنے کے بعد کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال کر جما لیجئے۔ کھیر جم کر ٹھنڈی ہو جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ گنے کے رس کی لذیذ کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ