اُردو پوائنٹ پکوان

فیرنی کھوئے والی


اشیاء: دودھ ایک لیٹر چاول 50گرام چینی 250گرام کھویا 250گرام بادام کی گری 30گرام پستہ 15گرام سبز الائچی چھ دانے کیوڑا کھانے والے دو چمچے چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: چاول چن کر اور دھو کر ایک گھنٹہ کے لئے بھگو دیجئے۔ ایک گھنٹہ بعد ان کو نچوڑ کر سل پر نہایت باریک پیس لیجئے۔ ایک دیگچی میں دودھ اور پسے ہوئے چاول ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ملا لیجئے اور دیگچی کو چولہے پر چڑھا کر ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ فیرنی نیچے لگ جائے گی یا اس کی گلٹیاں بن جائیں گی۔ دودھ ذرا گاڑھا ہو جائے تو کھویا ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد چینی ڈال دیجئے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے تو بادام کی گریاں اور کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال دیجئے۔ جب ٹھنڈی ہو جائے تو اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے ذائقہ دار کھوئے والی فیرنی تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ