اُردو پوائنٹ پکوان

بادام کی کھیر


اشیاء: بادام کی گری 250گرام دودھ لیٹر چینی 250گرام الائچی خورد 10گرام زعفران چائے کا چوتھائی چمچہ کیوڑا حسب ضرورت عرق گلاب حسب ضرورت ترکیب: بادام کی گریاں رات کو پانی میں بھگو دیجئے۔ پھر صبح ان کے چھلکے اتار کر سل پر پیس لیجئے۔ پھر انہیں آدھے دودھ، تھوڑے سے پانی اور پسے ہوئے دانہ الائچی خورد میں ملا کر پون گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیے۔پھر باقی آدھا دودھ ڈال دیجئے۔ اور دودھ ڈالتے ہوئے مرکب کو برابر کفیگر سے چلاتے رہیے تاکہ وہ تہہ میں نہ لگنے پائے یا گٹھلیاں نہ بننے پائیں۔ پھر چولہے سے اتار کر پستہ باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے بادام کی لذیذ کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ