اُردو پوائنٹ پکوان

آلو کی کھیر


اشیاء: آلو 250گرام دودھ ایک لیٹر چینی 250گرام بادام کی گری 15عدد پستہ 6عدد کیوڑا کھانے کے دو چمچے چاندی کے ورق حسب پسند ترکیب: آلوؤں میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب آلو آدھ پکے ہو جائیں تو نیچے اتار لیجئے اور چھلکا اتار کر آلوؤں کی پتلی پتلی قاشیں تراش لیجئے۔ دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے جب دودھ پک کر آدھا رہ جائے تو اس میں آلو کی قاشیں ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ آلو کی قاشیں گل جائیں تو چینی ڈال کر چمچہ اچھی طرح چلا دیجئے۔ جب چینی کا پانی خشک ہو جائے تو خوب چمچہ چلاکر سب چیزوں کو اچھی طرح ملا دیجئے۔ کھیر گاڑھی ہونے لگے تو چمچہ برابر چلاتے رہیے ورنہ کھیرنیچے لگ جائے گی جب کھیر مرضی کے مطابق گاڑھی ہوجائے تو بادام کی گریاں چھیل کر ڈال دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد کیوڑا ڈال کر نیچے اتار لیجئے اور حسب پسند برتنوں میں ڈال لیجئے۔ ٹھنڈی ہونے پر اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے اور آلو کی لذیذ کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ