اُردو پوائنٹ پکوان

کھیر آلو والی


اشیاء: آلو 250گرام دودھ ڈیڑھ لٹر چینی حسب پسند بادام کی گری حسب پسند الائچی سبز حسب پسند پستہ حسب پسند ورق نقرہ حسب ضرورت ترکیب: دودھ کو دیگچی میں ڈال دیجئے اور چولہے پر چڑھا دیجئے۔ آلوؤں کے باریک باریک قتلے کر لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو یہ قتلے دھو کر دودھ میں ڈال دیجئے۔ جب خوب گل جائیں تو گھوٹ لیجئے تاکہ آلو اور دودھ یک جان ہوجائیں۔ پھر اس میں چینی شامل کر دیجئے۔ کھیر تیار ہو جائے تو اس کو چینی کی ڈش میں جما لیجئے اور اوپر حسب پسند ورق ، بادام، پستہ وغیرہ چھڑک دیجئے۔ کھیر تیار ہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ