اُردو پوائنٹ پکوان

منس ود اسپیگھٹی


اشیاء: اسپیگھٹی ایک پیکٹ(ابال لیں) تیل چار کھانے کے چمچے قیمہ(روکھا) کلو پیاز ایک عدد(چوپ کر لیں) دہی چار کھانے کے چمچے ادرک، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچہ نمک حسب ذائقہ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ زیرہ(کوٹ لیں) ایک چائے کا چمچہ ثابت دھنیا(کوٹ لیں) ایک کھانے کا چمچہ ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے(باریک کاٹ لیں) مکھن 50گرام پنیر ایک کپ(کدوکش کیا ہوا) زیتون حسب پسند لیموں اور ٹماٹر کے سلائس گارنشنگ کے لئے ترکیب: سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر سنہری کر لیں۔ اب اس میں ادرک، لہسن پیسٹ ڈال کر 1منٹ تک فرائی کرنے کے بعد اس میں قیمہ، دہی، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، دھنیا، زیرہ اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر پکائیں قیمہ گل جائے تو بھون لیں۔ ایک سوس پین میں مکھن گرم کر کے اس میں اسپیگٹھی ڈال کر 2منٹ تک فرائی کر یں اس کے بعد اس میں تیار کیا ہوا قیمہ، ہرا دھنیا، پنیر اور زیتون ڈال کر 3-4منٹ تک فرائی کر یں۔ مزیدار منس ودھ اسپیگھٹی تیار ہے۔ لیموں اور ٹماٹر سے سجا کر سرو کر یں۔ 1
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ