اُردو پوائنٹ پکوان

کلیجی اور نوڈلز


اجزاء: مرغی یا بکرے کی کلیجی کلو کارن فلور دو کھانے کے چمچ تیل کپ اجینو موتو ایک چائے کا چمچہ نوڈلز پیکٹ سویا سوس دو کھانے کے چمچے سرکہ دو کھانے کے چمچ نمک ایک چائے کا چمچہ یخنی ایک کپ ترکیب: کلیجی کو ایک منٹ کے لئے ابلتے پانی میں ڈال کر نکا ل لیں اور لمبائی کے رخ باریک کاٹ لیں۔ نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔ کڑاہی میں کپ تیل گرم کریں اور کلیجی کو فرائی کر کے نکال لیں۔ کڑاہی کے بچے ہوئے تیل میں یخنی، نمک سویا سوس، سرکہ ڈال کر گرم کر یں۔ کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر ملائیں۔ جب قدرے گاڑھا ہو جائے تو تلی ہوئی کلیجی ڈال کر گرم کر یں۔ پہلے سے ابال کر رکھی ہوئی نوڈلز کو تھوڑے سے تیل میں فرائی کرکے دو چائے کے چمچ سویا سوس اور چٹکی نمک ڈال کرمزید فرائی کر یں تاکہ”کچاپن“ ختم ہو جائے۔ ڈش میں نوڈلز ڈالیں اور درمیان میں کلیجی ڈال کر اوپر پیاز کا پھول سجا دیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ