اُردو پوائنٹ پکوان

کتلمہ


اجزاء: میدہ کلو ثابت دھنیا 15گرام گرم مصالحہ 3ٹی سپون گھی کلو انار دانہ 10گرام لہسن پوتھی بیسن 100گرام کالا زیرہ ثابت ایک سپون نمک مرچ حسب ذائقہ قصوری میتھی تھوڑی سی ہرادھنیا تھوڑاسا طریقہ: پہلے میدہ کو چھانیں دودھ گھی میں آٹے کی طرح گوندھیں ۔پھر اس کے چھوڑے چھوڑے پیڑے بنائیں اور انہیں چکلہ بیلن سے بیل کر روٹیاں بنائیں ۔اب ثابت دھنیا گرم مصالحہ نمک،مرچ ،اناردانہ قصوری میتھی اور لہسن کو باریک پیس کر ملائیں ۔ہرادھنیا باریک کتر کر اور کالا زیرہ بھی ڈال دیں اور ان تمام چیزوں کا ایک محلول بنائیں جو نہ زیادہ سخت ہو اور نہ زیادہ پتلا اب میدے کی روٹیوں پر یہ محلول کسی چمچے سے اس طرح لگائیں کہ روٹی کا حصہ خالی نہ رہے ۔ایک گھنٹے کے لئے ان روٹیوں کو فریج میں رکھ دیں ۔پھر گھی گرم کر کے اس میں ایک ایک روٹی کو تلیں ۔کتلمے تیار ہوگئے ۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

مزید کتلمہ بنانے کی تراکیب


اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ