اُردو پوائنٹ پکوان

میتھی دانہ کی کڑی


اجزاء: میتھی ثابت دانہ کپ خالص تیل ایک چائے کا چمچ زیرہ چائے کا چمچ ہنگ چٹکی بھر چلی پاؤڈر چائے کا چمچ ہلدی چائے کا چمچ سوکھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا تازہ ہر ادھنیا مٹھی بھر نمک ایک چائے کا چمچ ترکیب: میتھی ثابت دانہ کو اچھی طرح دھو کر کپ پانی میں بھگو دیں اور تین چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ پھر اسی پانی میں اتنا اُبالیں کہ وہ نرم اور پانی خشک ہو جائے۔ آئل کو ایک برتن میں گرم کر یں اور اس میں زیرہ ڈال کر پکائیں۔ جب وہ جوش کھانا بند کر دے تو اس میں ہنگ شامل کر لیں۔ پھر چلی پاؤڈر، ہلدی اور سوکھا دھنیا چار کھانے کے چمچ پانی میں مکس کر کے آئل والے برتن میں ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر ہلاتے ہوئے اس قدر پکائیں کہ وہ خشک ہو جائے۔ اس میں ابلا ہو امیتھی دانہ اور کپ پانی شامل کر کے ابالیں اور دو منٹ تک پکنے دیں۔ پھر چولہے سے ہٹا کر لیموں کا رس چھڑ کیں اور ہرے دھنیے سے سجاوٹ کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ