اُردو پوائنٹ پکوان

ٹماٹر کریلا اسپیشل


اشیاء: کریلے کلو(کھرچ کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں) ٹماٹر کلو(چوپ کر لیں ) نمک حسب ذائقہ لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ قیمہ 250گرام اچار کا مصالحہ دو چائے کے چمچے ہرا دھنیا گٹھی ایواسن فلاور کوکنگ آئل دو کپ کڑھی پتے حسب ضرورت پیاز چار عدد(سلائس کی ہوئی ) ترکیب: سوس پینمیں ایواسن فلاور کوکنگ آئل گرمکر کے اسمیں پیاز ڈال کر فرائی کر کے نکال لیں اور چورا کر لیں۔ اب کریلے اس میں ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں اور نکال لیں اسی تیل میں کڑھی پتے اور قیمہ ڈال کر دو منٹ فرائی کر کے ادرک، لہسن پیسٹ، نمک، لال مرچ پاؤڈر ، ہلدی پاؤڈر ، ٹماٹر، اچار کا مصال؛حہ ڈال کر بھونیں۔ قیمہ گل جائے تو بھونکر اس میں فرائی کر کے نکالی ہوئی پیاز ہرا دھنیا، کریلے ڈال کر مکس کر یں تیل الگ ہو جائے تو نان کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ