اُردو پوائنٹ پکوان

میٹھے کریلے


اشیاء: کریلے آدھا کلو کیری ایک پاؤ کڑوا تیل ایک پاؤ نمک حسب ضرورت پیاز آدھا کلو چینی آدھا پاؤ کلونجی، سونف ایک تولہ ترکیب: کریلے چھیل کر گول کاٹ لیں۔ نمک لگا کر رکھ دیں 10منٹ بعد انہیں پانی سے اچھی طرح دھو ڈالیں۔ پیاز باریک کاٹ کر ہمراہ دوسری تمام اشیاء کریلوں میں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں۔ کریلے گل جائیں تو کیری کاٹ کر ڈال دیں۔ 15منٹ بعد چینی بھی ڈال دیں۔ جب چینی اور تمام مصالحہ باہم مل جائے تو اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ