اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحے والے کریلے


اشیاء:۔ کریلے بڑے آدھ سیر پیاز ایک پاؤ اناردانہ آدھی چھٹانک نمک حسب پسند سرخ مرچ حسب پسند ہری مرچ آٹھ عدد گھی ایک پاؤ ترکیب:۔ کریلے کھرچ کر چھیل لیں اور ایک طرف سے کاٹ کر بیج نکال دیں اور انہیں نمک لگا کر رکھ دیں۔ انار دانہ سل پر باریک پیس لیں اور نمک مرچ ملا دیں۔ اب اس میں پیام کے ٹکرے ملا دیں۔ اور اسے بھی پیس لیں اور پھر اس میں ہری مرچ باریک کاٹ کر ملا دیں۔ کریلوں کو دھو کر خشک کریں اور ان میں مصالحہ بھر کر دھاگہ سے باندھ دیں۔ کچھ مصالحہ بچا لیں۔ کڑاہی میں گھی ڈال کر اس میں یہ بندھے ہوئے کریلے ڈال دیں اور ہلکی سی آنچ پر سرح ہونے دیں۔ سرخ ہو جکائیں تو بچا ہوا مصالحہ ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور دم پر لگا دیں۔ دس منٹ کے بعد اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ