اُردو پوائنٹ پکوان

مصالحے والے کریلے


اشیاء: کریلے بڑے آدھ سیر پیاز ایک پاؤ انار دانہ آدھی چھٹانک نمک حسب پسند سرخ مرچ حسب پسند ہری مرچ حسب پسند گھی ایک پاؤ ترکیب: کریلے کھرچ کر چھیل لیں ایک طرف سے کاٹ کر بیج نکال دیں اور انہیں نمک لگا کر رکھ دیں۔ انار دانہ سل پر باریک پیس لیں۔ اور نمک مرچ ملا دیں ۔ اب اس میں پیاز کے ٹکڑے ملا دیں اور اسے بھی پیس لیں پھر اس میں ہری مرچ باریک کاٹ کر ملا دیں ۔ کریلوں کو دھو کر خشک کر یں اور ان میں مصالحہ بھر کر دھاگہ سے باند ھ دیں۔ کچھ مصالحہ بچا لیں۔ کڑا ہی میں گھی ڈال کر اس میں یہ بندھے ہوئے کریلے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر سرخ ہونے دیں۔ سرخ ہو جائیں تو بچا ہو مصالحہ ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں اور دم پر لگا دیں ۔ دس منٹ کے بعد اتار لیں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ