اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ کچوری


میدے کو ایک بڑے پیالے میں چھان لیں پھر اس میں میٹھا سوڈا،اجوائن اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں۔کپڑے سے ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں قیمہ،ادرک لہسن ،نمک ،کالی مرچ ،لال مرچ ڈال کر اتنی دیر تک پکائیے کہ قیمے کا پانی خشک ہوجا ئے۔
پھر بھنا کٹا دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے بھون لیں۔چولہے سے اتار کر اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز،ہری مرچ،ہرادھنیا اور لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔
کچوریوں کے تیار کئے ہوئے میدے کے پیڑے بنا لیں ،ہاتھ کو گیلا کرکے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں پھر پیڑے میں ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور تمام پیڑے اسی طرح تیار کرکے دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ تک گرم کریں اور گرم گھی میں کچوریوں کو درمیانی آنچ پر سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ