اُردو پوائنٹ پکوان

قیمے کی کچوری


قیمہ 200گرام
پہلے ارہرس کی دال کو ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے بھگودیں۔پھر اس میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز شامل کرکے نرم ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں قیمہ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ اس کا رنگ تبدیل ہو جائے۔
اس کے بعددال،لال مرچ ،کالی مرچ،کٹادھنیا،نمک اور پانی ڈال کر ڈھکیں اور دس سے پندرہ منٹ تک دم پر پکنے دیں۔
پھر ڈھکن ہٹا کر چولہا تیز کردیں اور اچھی طرح سارا پانی خشک کرکے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔
اب ایک پیالے میں میدہ،نمک،تیل اور حسب ضرورت پانی شامل کرکے گوندھیں اور کچھ دیر کے لیے ڈھک کررکھ دیں تاکہ خمیر بن جائے۔
دس سے پندرہ منٹ کے بعد ڈوکے چھوٹے چھوٹے پیڑ ے بنائیں ،ان کے درمیان انگوٹھے سے دبا کر جگہ بنائیں اور قیمہ بھر کر پیڑے کو دوبارہ گول کرلیں ۔
تیار پیڑوں کو ٹرے میں رکھتے جائیں اور تیل لگاتے جائیں ۔
جب تمام پیڑے تیار ہو جائیں تو انہیں ہاتھ کی مدد سے تھوڑا سا دبائیں پھر کاؤنٹر کو چکناکرکے بیلن سے اسے کچوری کے سائز میں بیل کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔مزے دار قیمے کی کچوری تیارہے۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ