اُردو پوائنٹ پکوان

قیمہ کی کچوری


سب سے پہلے آٹے میں اجوائن، نمک اور سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور کسی گیلے کپڑے سے ڈھانک کر تقریباًپندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں
پھر ایک دیگچی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈال کر قیمہ ڈال دیں
ساتھ ہی نمک، ادرک ، لہسن اور مرچ ڈال دیں
جب پانی خشک ہو جائے تو ہلکا سا بھو ن کر پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال دیں
اوپر سے لیموں کا رس ڈال دیں
پھر اچھی طرح مکس کر لیں ٹھنڈا ہونے دیں
اب آٹے کا چھوٹا سا پیڑا لے کر ہاتھ گیلا کر لیں
پھر پیڑے کو پھیلا کر تھوڑا سا قیمہ رکھ کر چاروں طرف سے بند کر دیں
ذرا سا دبا کر کچوری کی طرح پھیلائیں
کڑھائی میں تیل گرم کر یں
جب خوب گرم ہو جائے تو آنچ ہلکی کر کے کچوریاں تلنا شروع کریں
جب تل جائیں تو نکال کر چھلنی میں اخبار بچھاکر اوپر رکھتی جائیں تاکہ تیل جذب ہو جائے

ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ