اُردو پوائنٹ پکوان

تکے کٹے مصالحے والے


اشیاء: گوشت کلو(انڈر کٹ کی بوٹیاں تکوں کے لئے) لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے پیاز (بڑی) ایک عدد دہی کپ کچری پاؤڈر دو چائے کے چمچے جائفل ، جاوتری چائے کا چمچہ ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ لونگ پانچ عدد ثابت سیاہ مرچیں 10عدد بڑی الائچی ایک عدد کچا پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچے ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ کالا زیرہ چائے کا چمچہ دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا سونف ایک چائے کا چمچہ سوکھی بڑی سرخ مرچیں چار عدد کباب چینی چائے کا چمچہ تیل کپ ترکیب: گوشت کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں اس کے بعد کچن ہیمر سے گوشت کوکوٹ لیں یا کانٹے سے گودھ لیں۔ ثابت دھنیا اور سفید زیرہ بھون کر پیس لیں اس کے بعد اس میں کچری پاؤڈر جائفل ، جاوتری، لونگ ، ثابت سیاہ مرچیں، بڑی الائچی، کالا زیرہ دار چینی، سونف سوکھی بڑی سرخ مرچیں اور کباب چینی ملا کر موٹاموٹا پیس لیں۔ گوشت کو ایک تسلے میں نکال کر اس میں پسے ہوئے مصالحے، ادرک، لہسن پیسٹ، پپیتا پیسٹ ڈال کر مکس کر کے 3-4گھنٹوں تک میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ایک سوس پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک فرائی کر یں اس کے بعد اس میں میرینٹ کئے ہوئے تکے ڈال کر چمچہ چلائیں۔ دہی ڈال کرمصالحہ بھونیں ابال آنے کے بعد ڈھکن ڈھک کر درمیانی آنچ پر گوشت کے گل جانے تک پکائیں۔ مزیدار تکے کٹے مصالحے والے تیار ہیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر خوبصورتی سے گارنش کر کے نان یا پراٹھوں کے ساتھ سرو کر یں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ