اُردو پوائنٹ پکوان

تکہ بوٹی


اشیاء: گوشت آدھا کلو گرم مصالحہ ایک چمچ ادرک چوتھائی چھٹانک دھنیا، سفید زیرہ ایک چمچ دہی ایک چھٹانک نمک مرچ حسب ذائقہ لہسن چھ جوئے گھی ایک چھٹانک ترکیب: گوشت کے ٹکڑوں کو ابال لیں۔ سب مصالحہ پیس کر دہی میں ملا دیں اور گوشت کے ٹکڑوں کو ٹھنڈا کر کے ان پر اچھی طرح لگا دیں۔ یہ ٹکڑے سیخ پر چڑھا دیں اور کوئلوں پر سینک کر سرخ کر لیں۔ ساتھ ساتھ ان پر چمچ کے ساتھ گھی ٹپکاتے جائیں۔ سرخ ہونے پر اتار لیں۔ اور کٹی ہوئی پیاز اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ