اُردو پوائنٹ پکوان

تکہ بوٹی


اشیاء: گوشت آدھ کلو(بغیر ہڈی دستی کا) دہی ڈیڑھ چھٹانک گرم مصالحہ ایک ٹی اسپون نمک مرچ حسب پسند گھی ایک چھٹانک ترکیب: گوشت کی چوکور مربع نما بوٹیاں بنائیں۔ ان کو اچھی طرح ابال لیا جائے۔ جب یہ اچھی طرح گل جائیں تو تمام مصالحے ڈال کر دہی ملا دیا جائے۔ آدھے گھنٹے کے لئے اسے کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں۔ اب آپ کو ئلے گرم کر یں اور سیخوں پر گوشت کی بوٹیاں پرو کر انہیں گرم کرتے جائیں۔ جب سرخ ہونے پر آئیں تو انہیں اتار لیں۔ سیخ کو گرم کرنے کے ساتھ ساتھ چمچے سے ان بوٹیوں پر گھی بھی لگاتے جائیں جس سے یہ تکہ بوٹی خستہ اور لذیذ بنے گی۔
ترکیب کا مکمل متن پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے
اُردو پوائنٹ پکوان کا مرکزی صفحہ